بریکنگ نیوز

بیول

اوورریڈنگ سے صارفین کو ہزاروں روپے زائد بل بھیجنا وطیرہ بنالیا

بیول(نامہ نگار)کرے کوئی بھرے کوئی ، واپڈا سب ڈویثرن بیول کے عملہ کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت ،اوورریڈنگ سے صارفین کو ہزاروں روپے زائد بل بھیجنا وطیرہ بنالیا،تین ماہ سے درستگی کی مسلسل اور متعدد کوششیں ناکام کرکے صارفین کو بل فوری جمع کروانے بصورت دیگر کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس جاری کردیا،صارفین دادرسی کی فریاد لیکر پریس کلب ...

Read More »

پاکستان تحریک انصاف یوسی بیول کے امیدواروں کے نام فائنل کردیئے گئے

بیول(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف یوسی بیول کے امیدواروں کے نام فائنل کردیئے گئے چیئرمین کی نشست کے لیے چوہدری نثار الحق ڈہیری جبکہ وائس چیئرمین کی نشست کے لیے حافظ مختار منجھوٹھہ کا انتخاب کیا گیا ہے چوہدری جاویدکوثر ایڈووکیٹ نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار الحق مضبوط امیدوار ہیں جبکہ حافظ مختار بھی کسی ...

Read More »

بیول اور گردونواح کے علاقوں میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی گئی

بیول(نامہ نگار)بیول اور گردونواح کے علاقوں میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائی گئی مساجداور عید گاہوں میں نمازعید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد بیول میں ہوا جس میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجالایااور اللہ رب العزت کی تعریف ...

Read More »

بیول،سڑک ڈکیتی کی واردات میں درجنوں افراد لٹ گئے

بیول ( نامہ نگار)سڑک ڈکیتی کی واردات میں درجنوں افراد لٹ گئے عوامی و سماجی حلقوں کا گشت کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ۔ بیول کے نواحی گاؤں ککوڑہ کس میں گزشتہ روز مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا دیا لٹنے والے افراد کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد آٹھ سے زائد تھی جبکہ پولیس نے چار عدد ڈاکوؤں کے ملوث ہونے ...

Read More »

واپڈ بیول کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی کنکشن لگانے پر تنازعہ

بیول(نامہ نگار)سب ڈویثرن واپڈ بیول کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے غیرقانونی کنکشن لگانے پر تنازعہ ،ایس ڈی او ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے گریزاں۔تفصیلات کے مطابق موہڑ ہ دھمیال کے مکینوں محمدصدیق اور عبدالمجید نے اپنے گھروں میں غیرقانونی کنکشن لگا رکھے ہیں اہلیان علاقہ نے متعدد مرتبہ واپڈا سب ڈویثرن بیول کے اہلکاروں کو اس بارے میں ...

Read More »

بیول گیڈر نے گھر میں داخل ہوکر ننھے بچے کو کاٹ لیا

بیول ( نامہ نگار )بیول گیڈر نے گھر میں داخل ہوکر ننھے بچے کو کاٹ لیا ،خبر پھیلتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بیول کے رہائشی محمدایاز ولد محمد مہربان کے تین سالہ بچے کو گیڈر نے کاٹ لیا اطلاعات کے مطابق باولے گیڈر نے دوپہر کو محمدایاز کے گھر داخل ہوکر اُن ...

Read More »

تحریک انصاف گوجرخان کی تنظیم سازی کی گئی

بیول ( نامہ نگار )تحریک انصاف گوجرخان کی تنظیم سازی کی گئی جس میں چوہدری جاوید کو ثر کو چیف آرگنائزر گوجرخان ،ملک وحید اعوان کو ڈپٹی چیف آرگنائزر اور شہزادہ خان کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا چوہدری جاوید کوثر کوچیف آرگنائزر گوجرخان مقرر ہونے پر تحریک انصاف بیول کے صدر اللہ دتہ،تحریک انصاف کے رہنما ٹھیکیدار اسماعیل خان،عبدالرحمن ...

Read More »

بیول اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش، طوفانی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا

بیول(نامہ نگار)بیول اور گردونواح کے علاقوں میں شدید بارش، طوفانی بارش سے ہر طرف جل تھل ہوگیا اور روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے شرقی گوجرخان کے متعدد علاقوں میں بارش گزشتہ شب وقت سحر شروع ہوئی آدھے گھنٹے کے قریب جاری رہنے والی بارش طوفانی ہواؤں کے ساتھ آئی جس سے ہرطرف جل تھل ہوگیا اور گرمی کا زور ...

Read More »

بجلی کی طویل ترین بندش،سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی غائب

بیول ( بیورو رپورٹ) بجلی کی طویل ترین بندش،سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی غائب،شہری بلبلا اُٹھے۔ حکومت کے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے دھر ے کے دھرے رہ گئے عوام کا حکومت کے خلاف شدید احتجاج رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کا مطالبہ ۔تفصیلا ت کے مطابق بیول ...

Read More »

یونین کونسل کی طرف جانے والا راستہ جو ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بند کر دیا گیا

بیول(نامہ نگار)بیول مین بازار کے راستہ کو تجاوزات سے واگزار کروانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو درخواست دیدی گئی بیول جبرروڈ نور چوک کے مقام پر یونین کونسل کی طرف جانے والا راستہ جو ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے اُس کے بحالی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو درخواست دیدی گئی درخواست میں موقف ...

Read More »