بریکنگ نیوز

بیول

بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع

بیول( نمائندہ راول نیوز)بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع،تاجر برادری سراپا احتجاج ۔بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے دن بھر گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث تاجر برادری سراپا احتجاج ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بالکل ناکام ...

Read More »

بیول ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ

بیول( نمائندہ راول نیوز)بیول ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ،سکول چھٹی ٹائم ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا بیول کے عوامی و سماجی حلقوں کا بیول شہر میں ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا مطالبہ بیول شہر میں کچھ عرصہ قبل ایک ٹریفک وارڈن تعینات کیا گیا جس کے بعد ٹریفک مسائل میں ...

Read More »

بیول اور گردونواح میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی

بیول( نامہ نگار)بیول اور گردونواح میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے یونین کونسل بیول میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام سیکرٹری یونین کونسل محمدفاروق نے کیا اس کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بیول شہر میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے ...

Read More »

موبائل فون کمپنیوں کا سادہ لوح افراد کو بیوقوف بناکرلوٹ مار کاسلسلہ جاری

بیول(نامہ نگار)موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سم تصدیق کے باوجود انعامی رقوم کے لالچ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیوقوف بناکرلوٹ مار کاسلسلہ جاری ، متعدد افراد لٹ چکے مگر ارباب بست و کشاد کی توجہ نہ ہونے سے سلسلہ ہنوز تسلسل سے جاری،جبکہ کمپنیوں کی ناقص سروس سے بھی انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل رہنے لگا، عوامی ...

Read More »

بیول گوجرخان و بیول کلرسیداں روڈ پر تعمیراتی کام مکمل بندکردیاگیا

بیول(نامہ نگار)ناقص تعمیراتی میٹریل کا استعمال یا مقامی قیادت کی اختیارات کی جنگ ،بیول گوجرخان و بیول کلرسیداں روڈ پر تعمیراتی کام مکمل بندکردیاگیا ، آمدورفت میں شدید تعطل،عوامی و سماجی حلقوں کا مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے نوٹس کامطالبہ۔ بیول گوجرخان روڈاور بیول کلرسیداں روڈ کی تعمیر ومرمت کا کام زوروشور سے شروع کیاگیا بیان بازیوں میں ...

Read More »

بیول اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی جاسکی

بیول( نامہ نگار)بیول اور گردونواح کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس کی سہولت فراہم نہ کی جاسکی مکین علاقہ آج بھی روایتی اور مہنگے ایندھن کے استعمال پر مجبور ہیں بعض علاقوں سے سوئی گیس کی پائپ لائن ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے سے گزررہی ہے بیول گیس منصوبہ کی افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم اور اس وقت کے ...

Read More »

بیول ،متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئیں

بیول( نامہ نگار)بیول اور گردونواح علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری،متعدد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئیں،ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کچھ علاقوں کا شہر سے رابطہ بھی کٹ گیا۔مون سون کی بارشیں شروع ہونے ساتھ ہی بیول اور گردونواح علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں وہاں کچھ علاقوں ...

Read More »

رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا

بیول(نمائندہ راول نیوز)رمضان المبارک میں انتظامیہ کی موثر کاروائی نہ ہونے سے رمضان المبارک کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا اور تاجروں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا کردیا نرخناموں کا وجود ناپید ہوگیا چائے کا کپ 20روپے، سادہ روٹی 10روپے،زندہ شیور مرغ200روپے کلو، بڑا گوشت 350روپے کلو،چھوٹا گوشت600روپے کلو سے زائد میں فروخت ہونے لگااسی ...

Read More »

سفاک شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ماں بیٹی اور بیٹے کی نمازجنازہ موہڑہ سندھو میں ادا کردی گئی

بیول(نامہ نگار)سفاک شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ماں بیٹی اور بیٹے کی نمازجنازہ موہڑہ سندھو میں ادا کردی گئی نمازجنازہ رات کے آٹھ بجے ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عوام علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقتولین کو موہڑہ سندھو میں سپردخاک کردیا گیاواضح رہے کہ ...

Read More »

دیور نے گھریلو ناچاقی پر بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا

بیول(نامہ نگار) تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات‘ دیور نے گھریلو ناچاقی پر بھابی اور اس کے دو معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسی بیول کے موضع سنگنی کی رہائشی خاتون مسماۃ نذرینہ بی بی اپنے چار پانچ سال عمر کے بچوں عبدالرحمٰن اور فضہ کے ہمراہ اپنے میکے موہڑہ سندھو سے اپنے سسرال آ رہی ...

Read More »