Press "Enter" to skip to content

وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری: سربراہان مملکت کو مدعو کرنے پرغور

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت نے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کے لیے دفتر خارجہ سے بات کی ہے۔واضح رہے کہ نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب 11 اگست کو متوقع ہے۔فواد چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ تحریک انصاف نے دفتر خارجہ سے غیر ملکی اعلیٰ عہدیدار جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں کو تقریب کے لیے مدعو کیے جانے کے امکانات پر رائے طلب کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت دفتر خارجہ کے جواب کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے عامر خان، کپیل دیو، سنیل گواسکر سمیت کئی نامور شخصیات کو بھی دعوت نامے بھیج دیے ہیں۔فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے لیے جانے سے قبل غیر رسمی میڈیا گفتگو کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی۔چیف جسٹس سے اپنی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل ہیں جس کی وجہ سے وہ چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں۔

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *