Press "Enter" to skip to content

امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی یکی امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس سے پینٹاگون میں ملاقات

امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس سے پینٹاگون میں ملاقات کی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علی جہانگیر صدیقی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کی بحالی کی طرف کام کررہے ہیں۔علی جہانگیر صدیقی اور جیمز میٹس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا میں علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر بحث آئے۔واضح رہے کہ یہ نو منتخب سفیر علی جہانگیر صدیقی کی امریکا کے کسی بھی اعلیٰ حکام سے پہلی ملاقات تھی۔اس سے قبل علی جہانگیر صدیقی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی برائے معاشی و تجارتی امور کے فرائض سر انجام دیے تھے جس کے بعد انہیں رواں سال مارچ کے مہینے میں امریکا میں پاکستانی سفیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ان کی یہ ملاقات افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد سامنے آئی جس میں دونوں رہنماؤں نے ماضی کو بھولتے ہوئے سماجی و معاشی مستقبل کے لیے ایک نئی اور مستحکم بنیاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *