Press "Enter" to skip to content

مزید 6 ارکان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد (تازہ ترین) پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید 6 نومنتخب ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات بھکر سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل تحریک انصاف میں شامل ہو گئے جبکہ بھکر سے اراکین پنجاب اسمبلی سید اکبر نوانی اور امیر محمد خان نے کپتان کے قافلہ میں شامل ہونے اعلان کیا ہے۔بہاولنگر سے رکن قومی اسمبلی غفار وٹو اور رکن صوبائی اسمبلی فدا وٹو نے بھی تحریک انصافمیں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ مظفر گڑھ سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالحئی دستی بھیتحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس سے قبل آزاد اُمیدواروں نے پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔بعد ازاں تحریک انصاف نے ایک علیحدہ جاری بیان میں میڈیا سے اپیل کی کہ وزرائے اعلیٰ اور صوبائی و وفاقی کابینہ کے اراکین کی نامزدگیوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا خیرمقدم کیا ہے۔

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *