بریکنگ نیوز

گوجرخان،داماد نے اپنے سسر، ساس، بیوی اور سالی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

111
گو جر خان(نمائندہ خصوصی) تھانہ مندرہ کے نواحی قصبہ میں ایک سر کا ری ملازم نے اپنے سسر، ساس، بیوی اور سالی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔اور جاتے ہو ئے اپنی سالی کے چار ماہ کے بچے کو اپنی اڑھائی ماہ کی بیٹی سمجھ کرساتھ لے گیا جو بعد میں پو لیس نے با زیاب کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق چک بیلی خان کے رہائشی شمس جو کہ فوج میں ملازم ہے کی شادی کوئی پونے دو سال قبل چکوال روڈ پر واقع قصبہ ککھڑہ نزد ہر نال کے رہائشی فضل الرحمان کی بیٹی تسلیم بی بی سے ہو ئی تھی۔جو کہ کافی عرصہ سے نارض ہو کر والدین کے گھر رہ رہی تھی۔ اڑھائی ماہ قبل اسکے ہاں بیٹی پیدا ہو ئی۔ جسکے بعد شمس نے صلح کی کوششیں تیز کر دیں جس میں نا کامی کے بعد اس نے بچی کے حصول کی کوششیں شروع کر دیں۔ مگر اسکی بیوی اور اسکے والدین رضامند نہ ہو ئے۔ ہفتہ کی صبح شمس آتشیں اسلحہ سے مسلح ہو کر فضل الرحمن کے گھر پہنچا اور بچی حوالے کر نے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی سب اہل خانہ پر فائرنگ شروع کر دی ۔ جسکے نتیجہ میں اسکا 55سالہ سسر فضل الرحمن،45سالہ ساس خاتون بی بی۔ 23سالہ بیوی تسلیم بی بی، اور20سالہ بیوی طیبہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ملزم فرار ہو تے ہو ئے اپنی سالی کے ننھے بیٹے کو لیکر فرار ہو گیا۔ مگر اسے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اسکی سا لی کا بیٹاہے ۔ تحصیل ہیڈ کوا رٹر ہسپتال گو جر خان میں پولیس کی طرف سے تاخیر سے کا روائی کے باعث پوسٹمارٹم میں تاخیر ہو ئی۔ ڈاکٹرفہد آ صف نے فضل الرحمن اور لیڈی ڈاکٹر قرآت العین نے تینوں خواتین کا پوسٹمارٹم کیا۔ہسپتال میں مقتولین کے عزیز و اقارب کا رو رو کر برا حال تھا۔شام گئے پولیس نے چوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*