بریکنگ نیوز

گھریلو تنازعہ پر سسر نے ا پنی بیٹی کا گھر اجاڑ دیا فائرنگ کر کے اپنے دا ماد کو قتل کر دیا

10416979_793875933965508_505637566_nگو جر خان (نمائندہ راول نیوز) گھریلو تنازعہ پر سسر نے ا پنی بیٹی کا گھر اجاڑ دیا۔ اور فائرنگ کر کے اپنے دا ماد کو قتل کر دیا۔ اس طرح بیٹی کی اپنے گھر جانے کی تمام خوشیاں خاک میں ملا دیں۔ پولیس تھانہ گو جر خان نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مدعی محمد اشتیاق نے پولیس کو بتا یا کہ اسکا بھائی قاضی مشتاق تحصیل روڈ گو جر خان میں دو کان کرتا ہے۔ اور ڈھوک معظم کا رہا ئشی ہے۔ جو کچھ عرصہ سے بھائی خان میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اپنے سسرال میں رہائش پذیر تھا۔اس نے اپنی بیوی بچوں کے لیے گو جر خان مین گھر لے لیا تھا اور جمعرات کو وہاں منتقل ہونے والا تھا۔ مگر جمعرات کی صبح قاضی مشتاق کا اپنے سسر محمدیاسین کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ جس پر یاسین نے اپنا پستول نکا لا اور اپنے داماد قاضی مشتاق پر فائرنگ کر دی۔ جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گو جر خان لا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسا۔اپنے خاوند کو آ نا فانا خون مین لت پت دیکھ کر اسکی بیوی بہیوش ہو گئی۔ جو کچھ ہی دیر پہلے اپنے گھر جانے کی خوشی میں شا داں و فرحا ں تھی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ گو جر خان شیخ محمد قاسم نے بتا یا کہ گاؤں کے لو گوں نے بتا یا کہ کہ ملزم شقی القلب تھا۔ جس نے بلا وجہ اپنے دا ماد کو قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھا پے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ دو دنوں میں قتل کی یہ دوسری واردات ہے گذشتہ روز ایک خاتون نے اپنے بھائیوں کی مدد سے اپنے سابقہ شوہر کو قتل کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*