بریکنگ نیوز

پر امن احتجاج سب کا حق ہے، چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ

CH JAVED KOSAR PTI PP 3
گو جر خان (نمائندہ راول نیوز) تحریک انصاف کے راہنما چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور امیر افضل قریشی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کے پر امن احتجاج پر فائرنگ کے نتیجے میں ملازمین کی ہلاکتوں پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن ان پر ڈنڈے اور گولیاں برسانا ظالمانہ فعل ہے حکومت پی آئی اے ملازمین کے مطالبے تسلیم کرنے کی بجاجے ان پرظلم و ستم کی پہاڑ ڈھا رہی ہے اپنی نا کامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سارا غصہ ملازمین پر اتارا جا رہا ہے ان راہنما ؤں نے کہا کہ تحریک انصاف ظلم و زیادتی اور نا انصافی پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے تحریک انصاف ظلم و زیادتی پر بھرپور احتجاج کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*