بریکنگ نیوز

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عدم دلچسپی دولتالہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے

daultala.40993815
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی عدم دلچسپی دولتالہ شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے تفصیلات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں گزشتہ چند روز سے خاکروب عملہ نے بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور فلتھ ڈپو نہ ہونے کیا باعث کام چھوڑ رکھا ہے جس کے باعث دولتالہ کے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور دولتالہ پورا شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو کر رہ گیا دولتالہ میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے اطراف میں طویل عرصہ سے انتظامیہ نے فلتھ ڈپو قائم کر رکھا تھا گندگی کے ڈھیر کے باعث اہلیان علاقہ شدید مشکلات میں مبتلا ہیں مذکورہ محلے میں زیر زمین موجود پانی کڑوا اور ہر طرف مکھیوں اور مچھروں کے بہتات کے باعث وہاں کے مکین موزی بیماریوں میں مبتلا ہو نا شروع ہو گئے جس کے باعث اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو اس جگہ کچرا پھینکنے سے منع کر دیا قبل ازیں عوامی شکایات پر ایک دن کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عملہ مشینری سمیت دولتالہ پہنچا تھا اور فلتھ ڈپو کو ختم کرنے اور گند اٹھانے کے بجائے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا زرائع کا کہنا ہے کہ آج بھی کاغذی کاروائی میں ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیاں دولتالہ سے کچرا اٹھانے آتی ہے تا ہم عملی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے اہلیاں علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی ،اے سی گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے اور اس پر نوٹس لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*