بریکنگ نیوز

مضر صحت اور مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن

Daultala Pic 04-02-2016
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز ) دولتالہ میں غیر معیاری ،مضر صحت اور مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن ویٹنری ڈاکٹر محمد محسن کی زیر نگرانی تشکیل شدہ ٹیم کے آفتاب نامی قصاب سے مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا جب کہ مذکورہ قصاب کو 5000روپے جرمانہ بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق قصبہ دولتالہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے محکمانہ ہدایات کی روشنی میں غیر معیاری ،مضر صحت اور مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث قصابوں نے دکانوں کا تالے لگا دیے ہیں گزشتہ روز جمعرات کے دن کی وجہ سے گوشت کی مانگ بڑھ جاتی ہے لوگوں کا گوشت کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد محسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مادہ جانوروں کو زبح کرنے اور ان کا گوشت فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے تمام قصاب قوائد و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں دولتالہ کی قصاب برادری سے میٹنگ میں انہوں با آور کرایا تھا تا ہم اس کے باوجود چند قصاب قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس کے بعد سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ گوشت کی مقرر کردہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں بھی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے آفتاب نامی قصاب سے قبضہ میں لیا گیا گوشت یونین کونسل دفتر لایا گیا جہاں چیئرمین یونین کونسل سید قلب عباس شاہ ،مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم نواز اور دیگر معززین علاقہ کی موجودگی میں گوشت کو تلف کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*