بریکنگ نیوز

سامان چوری کرنے کے الزام میں اپنے سابقہ خاوند کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

5545dc3681805
کلر سید ا ں (پر و یز و کی سے)عورت نے گھر کے تالے توڑکر سامان چوری کرنے کے الزام میں اپنے سابقہ خاوند کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔مسماۃ فرزانہ ضیاء دختر ضیاء الحق سکنہ کلر سیداں نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا ہے کہ سائلہ مکان نمبر 5 محلہ عید گاہ میں رہائش پذیر ہے جو کہ سائلہ کو اس کے والد نے حبہ میں دیا تھا۔سائلہ کا سابقہ خاوندڈاکٹر شاہد ظفر جو کہ کوئی کام نہ کرتا ہے ،سائلہ اور اس کی والدہ اس کے تمام اخراجات پورے کرتے ہیں جبکہ شاہد اور میرے درمیان صلح ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ،میں اسلام آباد گئی اور میرا مکان بند تھا جس پر میرے آٹھ تالے لگے ہوئے تھے۔دن کے وقت میرے رشتہ دار احسان نے بتایا کہ شاہد ظفر نے تین نامعلوم افراد کے ہمراہ میرے گھر کے تالے توڑ دہئے ہیں اور زبردستی اندر داخل ہو گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس کو 15 پر فوری اطلاع دی اور میں خود بھی موقع پر پہنچ گئی اور اندر جا کر دیکھا کہ گھر کا کچھ سامان جس کی تفصیل بعد میں دونگی، غائب ہے اور سامان بھی بکھرا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*