بریکنگ نیوز

دولتالہ میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار

Daultala Pic 04-02-16
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز ) دولتالہ میں تجاوزات کی بھر مار تجاوزات مافیا نے دولتالہ کی مرکزی شاہراہ سمیت اندرون شہر سڑکوں پر قبضہ جما لیا دولتالہ راولپنڈی روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام ،ٹھیے ،سٹال اور ریڑھی بانوں نے سڑکوں کے اطراف پر ڈیرے جما لیے سکول کے اوقات کار میں 2دو گھنٹے ٹریفک بندش سے طلباء طالبات سکولوں میں دیر سے پہنچتے ہیں اور ان کا تعلیمی حرج ہو رہا ہے پنجاب کے مختلف شہروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تا ہم دولتالہ میں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اہلیان علاقہ نے ڈی سی او راولپنڈی،اے سی گوجرخان اور ٹی ایم اے گوجرخان سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر دولتالہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق ایکشن لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*