Press "Enter" to skip to content

دوسری شادی کا شاخسانہ سسرالیوں نے تشدد کر کے داماد کو مار ڈالا

images-110
گو جر خان (نمائندہ راول نیوز) دوسری شادی کا شاخسانہ سسرالیوں نے تشدد کر کے داماد کو مار ڈالا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ایس ایچ او شیخ قاسم نے بتایا کہ عامر محبوب سکنہ بڑکی جدید گوجرخان کا رہائشی اورنجی کالج میں لیکچرار ہے اس نے دوسری شادی کر لی اور اپنی پہلی بیوی رضوانہ کو ایک ہفتہ قبل طلاق دے دی جس کا رضوانہ کے اہل خانہ کو رنج ہوا اس کی والدہ بھائی عامر شہزاد اور اس کا دوست طارق نے عامر محبوب جو ان دنوں صندل روڈ پر رہائش پذیر تھا اس کے گھر جا کر ماراپیٹا اور 30بورپسٹل کا بٹ سینے پر لگنے سے اس کی موت واقع ہو گئی مقتول کے بھائی خاور محبوب کی رپورٹ پر دو خواتین سمیت چار افراد کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ کے تحت تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *