بریکنگ نیوز

حکومت نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی ، گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا ،چوہدری محمد عظیم

ch-azeem-picc
گو جر خان (نمائندہ راول نیوز) مسلم لیگ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی ، گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا نا اہل حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر راہنما ڈپٹی آرگنائزر سابق ٹاؤن ناظم الحاج چوہدری محمد عظیم نے شرقی گوجر خان کے دورہ کے بعد پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے مہنگائی بے روزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پڑھا لکھا طبقہ ہاتھوں میں ڈگریاں اُٹھائے نوکریاں نہ ملنے پر ذلیل و خوار ہو رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوام بہت پریشان کن صورتحال میں مبتلا ہیں رہی سہی کسر بجلی ، گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کر دی جس کے باعث عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے اب جلد ہی تحریک انصاف بر سر اقتدار آئے گی اور عوام کے مسائل اور مشکلات کا صحیح معنوں میں خاتمہ کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*