بریکنگ نیوز

تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جوئے کی محفل الٹ دی

313084_81276076
کلر سید ا ں (پر و یز و کی سے)تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر جوئے کی محفل الٹ دی۔دو جواری گرفتار ،داوپر لگی رقم اور مرغا قبضہ میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقہ بروٹہ کے کس میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے اور کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار پارٹی تشکیل دے کر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تا ہم پولیس کو دیکھتے ہی وہاں موجود افراد بھاگ کھڑے ہوئے دو اشخاض افتخار سکنہ بروٹہ اور طاہر محمود سکنہ کھوئی لس کو قابو کر کے داو پر لگی رقم مبلغ پانچ ہزار روپے اور ایک عدد سیل مرغ قبضہ میں لے لیا۔بھاگنے والوں میں فیضان بھٹی سکنہ پنڈمیرگالہ،ذاکر پٹھان سکنہ سر صوبہ شاہ،احسان پرویز،مہران سکنائے ملوک،مہربان حسین سکنہ بروٹہ شامل ہیں۔پولیس نے متعدد موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لئے جنہیں سرکاری گاڑی میں لوڈ کر کے تھانے لے آئی تا ہم ایف آئی آر میں ان موٹر سائیکلوں کا کہیں ذکر نہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*