بریکنگ نیوز

گو جر خان کی شہری حدود میں ایک خاتون نے بھائیوں اور والدہ کے ہمراہ مل کر سابق شوہر کو قتل کر دیا

291189-policereuters-1411761596-215-640x480-300x225
گو جر خان( نمائندہ راول نیوز) گو جر خان کی شہری حدود میں ایک خاتون نے بھائیوں اور والدہ کے ہمراہ مل کر سابق شوہر کو قتل کر دیا۔ اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔خاور محبوب نے پولیس تھانہ گو جر خان کو بتا یاکہ وہ اپنے گھر واقع بڑکی جد ید مو جود تھا کہ مجھے میرے بھائی عامر محبوب نے بتا یا کہ اسکی سابقہ بیوی زبردستی اسکے گھر واقع صندل روڈ داخل ہو گئی ہے اور دھمکیاں دے رہی ہے۔ جب میں اپنے دوسرے بھائی کے ہمراہ انکے گھر پہنچا تو دیکھا کہ میرے بھائی کی سابقہ بیوی رضوانہ شہزاد، اپنے بھائیوں محبوب شہزاد، عامر شہزاد، والدہ اور ملک طارق کے ہمراہ صحن میں مو جود تھے۔ میرے دیکھتے دیکھتے ملک طارق جو پستول سے مسلح تھا، نے میرے بھائی کے سینے میں پستول کا بٹ ما را۔ جس سے وہ گر گیا۔ اسکے بعد رضوانہ،محبوب، عامر شہزاد اور ملک طارق نے اس پر لاتوں اور گھو نسوں کی بارش کر دی۔ بمشکل منت سماجت کر کے ہم نے اسے چھڑا یا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئے۔ جہاں پہنچتے ہی وہ چل بسا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*