بریکنگ نیوز

گو جر خان شہر میں حادثات کی ذمہ دار ہا ئی وے موٹر وے پولیس ہے

266909_80417348
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز ) گو جر خان کی شہری حدود میں ہو نے والے تما م حادثات کی ذمہ دار ہا ئی وے موٹر وے پولیس ہے۔ جو شہری حدود میں گاڑیوں کی اور سپیڈ کو روکنے میں نا کام ہو چکی ہے اور جس میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار گو جر خان بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکر ٹری احمد ادریس مرزا اور ایم کلیم اللہ بھٹی نے ا پنے بیا نات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ایک تیز رفتار ٹرالر جی ٹی روڈ اور سروس روڈ سے ہوتا ہوا ایک پرائیویٹ کلینک میں جا گھسا۔ اس سے قبل گو جر خان بار کے ایک انتہائی سینئر وکیل راجہ ظہور احمد بھی جی ٹی روڈ پرتیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر اپنی جان کھو بیٹھے۔ ان وکلا نے کہا کہ شہری حدود میں نہ صرف یہ کہ سپیڈ کو کنٹرول نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اور بھی بے شمار غیر قانونی حرکات ہو رہی ہیں۔ سروس روڈ کی مو جو دگی میں مو ٹر وے پولیس نے افسران نے رکشوں کو جی ٹی روڈ پر آ نے کی اجازت دے رکھی ہے۔ جو آ ئے روز حادثات کا باعث بنتے ہیں اور کئی قیمتی جا نوں کے ضیا ئع کا باعث بن رہے ہیں۔دن بھر بس بے کے باہر مسافر گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں۔ اور اب تو افغان لڑکے جی ٹی روڈ کے نصف میں فروٹ ریڑھیاں بھی لگا رہی ہیں مگر لگتا ہے کہ گو جر خان کی شہری حدود میں جنگل کا قانون ہے۔ ان وکلا راہنماؤں نے آ ئی جی موٹروے سے مطالبہ کیا کہ گو جر خان کی شہری حدود ٹریفک قانون کی پابندیاں کروائی جائیں اور جو افسران اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جو سالہا سال سے یہاں تعینات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*