بریکنگ نیوز

گوجرخان شہر میں کھوکھا مافیا کو مزید کھوکھے کسی صورت نہیں لگانے دیں گے،شہزادہ خان

1110گو جر خان(نمائندہ راول نیوز )کونسلر شہزادہ خان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ گوجرخان شہر میں کھوکھا مافیا کو مزید کھوکھے کسی صورت نہیں لگانے دیں گے شہر کا حسن تباہ کرنے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے شہر میں پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار ہے جس کے باعث پیدل گزرنا محال ہو چکا ہے اب باقی ماندہ جگہ جو کہ گاڑیوں کی پارکنگ وغیرہ کیلئے رہ گئی ہے اس پر قبضہ مافیا نظریں جمائے بیٹھا ہے جو ناقابل برداشت ہے اس مسئلہ پر تمام کاروباری تنظیموں اور شہریوں کے ساتھ مل کر کھوکھا مافیا کے عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے شہزادہ خان نے مزید کہا کہ ٹی ایم اے کو چاہیے کہ وہ شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرے جس سے آمد ورفت باآسانی ہو اور خریداری کیلئے بازاروں میں آنے والوں کو مشکلات نہ ہوں شہر میں پہلے ہی تجاوزات کی بھرمار ہے مزید کھوکھے لگنے سے بازار مکمل طو ر پر سکڑ جائیں گے اور پیدل گزرنا مشکل ہو جائے گا مزید کھوکھے شہر میں لگانے کے جو خواب دیکھے جا رہے ہیں انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*