بریکنگ نیوز

گوجرخان،مارکیٹ کمیٹی پر قبضہ ما فیا کی نظریں تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

10593024_1640642986161448_6398112154109480653_n
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز ) مارکیٹ کمیٹی پر قبضہ ما فیا کی نظریں ہیں۔اگر اسکے کسی حصہ کو غیر قانونی طور پر کسی کے حوالہ کیا گیا تو تاجر سخت مزاحمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن آ ڑھتیان کے صدر سجاد سلیم حیدر کالا اور جنرل سیکر ٹری عزیز اللہ بھٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی ایسی کوشش ہوئی تھی مگر تاجر تنظیموں کے احتجاج پر اس پر عملدرامد نہیں کیا گیا۔ مگر اب مارکیٹ کمیٹی کے کرتا دھرتا اسکے کچھ حصے نا جائز طور پر کچھ با اثر لو گوں کو دینے کے خوا ہاں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی شہزاد صفدر کو بتا دیا گیا ہے۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ ایسی کوئی بھی کوشش کی گئی تو اسکی تمام تر ذمہ داری ان پر عائد ہو گی۔ اب گو جر خان کی تمام تاجر تنظیموں اور سول سو سائٹی کے ساتھ رابطے کئے جا رہے ہیں۔ تا کہ بھر پور مزاحمت کی جا سکے۔ آڑھتی راہنماؤں نے پارلیمانی سیکر ٹری راجہ جا وید اخلاص سے کہا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں کیونکہ اس سے حکومت اور خود انکی بد نامی ہو گی۔ ہم و زیر اعلی پنجاب اور سیکر ٹری زراعت مارکیٹنگ اینڈ اکنا مکس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گذ گورننس پر لگنے والے بد نما دھبے کو لگنے سے روکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*