بریکنگ نیوز

پولیس نے موبائل فون کی سمیں جاری کروانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر کے بائیو میٹرک مشین بھی برآمد کر لی

n00457181-bکلر سیداں(پر و یز و کی سے)تھانہ کلر سیداں پولیس نے سو سے زائد مرد و خواتین کو 15 سو روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا لالچ دے کر ان سے نادرا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیاں حاصل کرنے اور بائیو میٹرک مشین کے ذریعے انگوٹھے لگوا کر ان کے نام سے موبائل فون کی سمیں جاری کروانے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر کے بائیو میٹرک مشین بھی برآمد کر لی ۔دو ملزمان کا تعلق تھانہ نیلور ،ایک کا تعلق میرگالہ کلر سیداں جبکہ تیسرے کا تعلق کلر سیداں کے نواحی علاقہ سموٹ حال مقیم اسلام آبادسے ہے اور علی پور فراش میں موبی لنک فرانچائز آفس کا مالک بتایا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمد شفیع ولد غلام حسین سکنہ میرگالہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا تھا کہ 18 جنوری کو اس کا بڑا بھائی اظہر سعودی عرب جا رہا تھا جس کو ملنے کیلئے برادری کے لوگ ہمارے گھر میں جمع تھے ۔اس دوران بلال ولد عبدالعزیز سکنہ میر گالہ اپنے تین ساتھیوں ریحان،ریاست سکنہ نیلور اور محمد نعیم سکنہ علی پور فراش کے ہمراہ ہمارے گھر آگیا اور کہا کہ ریحان کی ہمشیرہ گلوبل پیس فاؤنڈیشن میں کام کرتی ہے اور پندرہ سو روپے ماہانہ وظیفہ ادا کرے گی جس کے لئے آپ سب کو اپنے شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیاں جمع کروانا ہونگی اور بائیو میٹرک مشین کے ذریعے انگوٹھے لگوانا ہونگے جس پر سو کے قریب مرد و خواتین نے اپنے اپنے شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیا ں ان کے پاس جمع کروا دیں اور محمد نعیم جس کے پاس بائیو میٹرک مشین بھی تھی نے اس پر انگوٹھے لگوا لئے ۔بعد میں شک گزرنے پر چیک کیا تو ہمارے ناموں سے موبی لنک کی سمیں جاری ہو چکی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*