Press "Enter" to skip to content

ٹی ایم اے گوجرخان کی عدم دلچسپی سے دولتالہ میں صفائی کا نطام مفلوج ہو کر رہ گیا

daultala-lari-adda-300x225
دولتالہ(نامہ نگار)ٹی ایم اے گوجرخان کی عدم دلچسپی سے دولتالہ میں صفائی کا نطام مفلوج ہو کر رہ گیا ہسپتال روڈ گرلز سکول کے بر لب گندگی اور زندگی میں حد فاصل مٹ کر رہ گئی خاکروب شہر بھر کا کوڑا کرکٹ سکول کے ساتھ پھینک رہے ہیں جہاں سے اٹھنے والا تعفن نے علاقہ عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے مذکورہ جگہ کی کئی بار نشاندہی مسئلہ حل نہ ہو سکا گندگی کی وجہ سے قریبی بورنگ ،نلکوں اور کنوؤں کا پانی بھی خراب ہو گیا ہے علاقہ کے عوامی ،سماجی تجارتی حلقے اس امر پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور عوامی حلقوں نے شہر سے کوڑا اٹھانے والوں کو سکول کے ساتھ کوڑا ڈمپ کرنے سے روک دیا ہے جس سے چند دنوں میں دولتالہ میں چند دنوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں

Be First to Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *