بریکنگ نیوز

دو دکانداروں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا

291189-policereuters-1411761596-215-640x480-300x225
کلر سید اں (پر و یز و کی سے)تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مزامت کرنے پر دو دکانداروں کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر ٹی ایم اے انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات کیخلاف اپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان ضبط کر لیا تھا جس پر دکانداروں نے مزامت کرتے ہوئے ضبط کیا جانے والا تمام سامان چھڑو ا لیا اور بطور احتجاج مین شاہراہ کو بلاک کر دیا۔اطلاع ملتے ہی ٹی ایم او خالد خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس کو طلب کر لیا۔ انفورسمنٹ انسپکٹر یاسر محمود قریشی نے اے سی کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قیصر ولد منظور اور شیخ بلال ولد اشتیاق کیخلاف استغاثہ مرتب کرتے ہوئے تھانہ ارسال کر دیا جس پر پولیس نے مذکورہ ملزمان کیخلاف زیر دفعات 186/341 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*