بریکنگ نیوز

حکومت آ رڈیننس کا سہارا لیکر بلدیاتی انتخا بات میں من مانی کرنا چاہتی ہے، راجہ سہیل کیانی

RAJA-SOAHAIL-KAYANI-100x100
گو جر خان(نمائندہ راول نیوز ) جمہوریت کے نام پر بر سر اقتدار آ نے والی حکومت آ رڈیننس کا سہارا لیکر بلدیاتی انتخا بات میں من مانی کرنا چاہتی ہے۔ مگر اسکے تمام تر حربے نا کام بنا دئے جائیں گے،۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن کے متفقہ امیدوار برائے چئیرمین بلدیہ گو جر خان راجہ سہیل کیانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخا بات کا نیا قانون ن لیگ کے ہارے ہو ؤں کو جتانے کا ایک حربہ ہے۔ مگر حکمران یاد رکھیں کہ وہ جتنے بھی جتن کر لیں۔ انکے دن تھو ڑے رہ گئی ہیں۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر انکی اپنی کا میابی کا اتنا ہی یقین ہے تو وہ گو جر خان میں ایک کھلی سیاسی فضا میں مخصوص نشستوں اور چئیرمین اور وائس چئیرمین شپ کا الیکشن کرائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔سہیل کیانی نے کہا کہ نمبرز کے بارے میں حکمران جماعت جھو ٹے دعوے کر رہی ہے اور دباؤ اور دھونس کے بعد اب خرید و فراخت اور بھا ؤ تاؤ شروع کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*