بریکنگ نیوز

انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے بھرپورانداز سے ممبر سازی مہم کا آغاز کر رہے ہیں:فرحت فہیم بھٹی

1654180_750762471681908_9083550010212049958_n
گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف گوجرخان کے سینئر رہنما اور سابق امیدوارقومی اسمبلی راجہ فرحت فہیم بھٹی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے بھرپورانداز سے ممبر سازی مہم کا آغاز کر رہے ہیں تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جوپارٹی کے اندربھی مضبوط جمہوری روایات پر یقین رکھتی ہے تحریک انصاف کے برعکس دوسری جماعتوں میں ڈکٹیٹرشپ اور موروثی سیاست کا راج ہے جبکہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر کارکنوں کو اپنے لیڈر چننے کا موقع فراہم کرتی ہے جس کی مثال کسی دوسری جماعت میں نہیں ملتی ان خیالات کااظہار راجہ فرحت فہیم بھٹی نے تحریک انصاف گوجرخان کے مرکزی دفتر میں تحصیل کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ احسن ہے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے بھرپور اندازسے ممبر سازی کریں گے جس سے تحریک انصاف میں مضبوط جمہوری روایات کو فروغ ملے گااورپارٹی پہلے سے بھی زیادہ مضبوط بن کر ابھرے گی انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور بالخصوص نوجوان نسل کو تحریک انصاف کے منشور سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کرداربھرپور طریقے سے اداکریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*