بریکنگ نیوز

پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر ارشاد احمد کی نمازہ جنازہ آبائی کرنالی میں ادا کر دی گئی

Arshad Pic SI DSC_0254 DSC_0276
دولتالہ(سید منور نقوی سے)دہشت گردوں کے ساتھ پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر ارشاد احمد کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں کرنالی میں ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر ارشاد احمد کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں کرنالی میں پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا نمازہ جنازہ میں ڈ ی ایس پی گوجرخان سمیت راولپنڈی ضلع کے سینئر پولیس افسران سمیت کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ۔ نمازہ جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی ۔ شہید نے ورثاء میں بیوی ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا شہید سب انسپکٹر نے محکمہ پولیس میں 1997میں بطور کانسٹیبل شمولیت اختیار کی ، 2003میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی یاب ہوا ، 2008میں اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پائی ، 2011میں ایلیٹ فور س میں شمولیت اختیار کی، 2014میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پائی ۔ شہید محنتی دل جمی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے افسر تھے اور نہایت اچھی شہرت کے حامل تھے ۔ علاوہ ازیں شوٹنگ بال کے بھی بہت اچھے پلیئر تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*