بریکنگ نیوز

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ، سات دہشتگرد ہلاک ، تین گرفتار ،ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر شہید

police2
راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس ، ایلیٹ فورس کا مشترکہ آپریشن ، راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا ، آپریشن کے دوران سات دہشتگرد ہلاک ، تین دہشتگرد زندہ گرفتار کر لیے گئے جبکہ مقابلے کے دوران ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر شہید ، تین اہلکارسمیت دو بچے زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ، گرفتار دہشتگردوں سے سنسنی خیر انکشافات متوقع ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے جوڑیاں گاؤں میں گزشتہ رات ایک بجے کے قریب حساس اداروں کی خصوصی اطلاع پر تھانہ صدر بیرونی پولیس ، ایلیٹ فورس کا مشترکہ آپریشن کے دوران شدید مذمت ، فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر ارشاد شہیدجبکہ اے ایس آئی ابرار سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا دہشتگرد وں کے زیر استعمال گاڑی نمبرS-0303 تھی دہشتگردوں میں مصطفی، ملکہ، حفضہ ، سمیرا ، اذان ، مومن ودیگر شامل ہیں مقامی ذرائع سے معلوم ہوا کہ دہشتگرد کچھ ماہ قبل یہاں رہائش پذیرہوئے تھے جن کو نذیراور سردار کبیر شاہد نامی مالک مکان نے بغیر کسی چانچ پڑتال کے کرایہ پر مکان دیاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں اور مالک مکان کا تعلق آزاد کشمیرسے بتایا جاتا ہے اور مبینہ طور پر یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ’’را‘‘ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے حساس اداروں نے بروقت کاروائی کر کے راولپنڈی کو بڑے سانحہ سے بچا لیا ہے ذرائع کے مطابق دہشتگرد دھمیال کیمپ آرمی بیس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جبکہ دو محرم الحرام کو جوڑیاں ماتمی جلوس پر بھی دہشتگردی کی کاروائی بھی کر سکتے تھے مقامی ذرائع نے بتایا کہ مالک مکان بھی ممکنہ طور پر سہولت کارکا کردار ادا کر رہاتھا اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ یہ مکان پہلے بھی مشتبہ افراد کے زیر استعمال رہا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی اسرارعباسی ، ایس ایس پی آپریشن ملک کرامت سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گے پولیس نے دہشتگردوں کے زیراستعمال عمارت سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بادود اور خود کش جیکٹس برآمد کر لی گرفتار ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں ۔

مصطفی نامی دہشتگردی مسجد قباء میں امامت کرواتا رہا

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ مصطفی نامی دہشتگردی مسجد قباء میں امامت کرواتا رہا اور یہاں کئی ماہ سے اپنے فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر تھا اور عموما ایک لینڈ کروڑز گاڑی اسکی رہائش گاہ پر آتی تھی ،

پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا لیکن حفضہ نامی خاتون نے خود کو خود کش دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور مکان میں موجود تقریبا تمام لوگ ہلاک ہو گے۔

دہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت سے ملحقہ عمارت میں پرائیویٹ سکول ہے

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) اہلیان علاقہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت سے ملحقہ عمارت میں پرائیویٹ سکول ہے جہاں کوئی سیکورٹی کا انتظام موجود نہیں ہے اگر دن کے اوقات میں یہ واقعہ رونما ہوتا تو بڑے نقصان کا اندیشہ تھا ۔

سب انسپکٹر ارشادموقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز) ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے جب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو مکان کے اندر موجود دہشتگردوں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ اور ہینڈ گرنٹ پھینکے سب انسپکٹر ارشاددہشتگردوں کے زیر استعمال عمارت کے ملحقہ سکول کی عمارت سے اندر داخل ہوا جس پردہشتگردوں نے حملہ کر دیا جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

راولپنڈی ایک بڑی تبائی سے بچ گیا

راولپنڈی(نمائندہ راول نیوز)ایلیٹ فورس پولیس اور حساس اداروں کا آپریشن راولپنڈی ایک بڑی تبائی سے بچ گیا دھمیا ل جوڑیاں سے ملحقہ موہڑاہ فقیراں میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن خود کش خواتین سمیرانے ساس ملکہ ، سسر حافظ مصطفے اور دو بچے 2 سالہ اذا ن اور 3 سالہ محمد سمیت خود کو اُڑ ا لیا جبکہ خود کش بمبارخاتوں کا خاوند سعید اور اس کا بھائی گرفتار اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*