بریکنگ نیوز

ٹی ایم او گوجرخان شیراز اسلم کا دولتالہ میں ناقص باسی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی

12108109_1700651676837553_1183122593189490190_n
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )ٹی ایم او گوجرخان شیراز اسلم کا دولتالہ میں ناجائز تجاوزات ،عطائی ڈاکٹرز ،بغیر رجسٹریشن چلنے والے میڈیکل سٹور اور ناقص باسی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم او گوجرخان شیراز اسلم ،چیف آفیسر چاند مبین نے دولتالہ کا دورہ کیا اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے دکاندروں کا قبل از وقت اطلاع فراہم کر دی تھی جس پر دولتالہ میں سب اچھے کی رپورٹ نظر آئی ناجائز تجاوزات کا ختم کر دی گئی تھی قصابوں نے گوشت کو جالی دار کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا کھابہ ہاؤس کے کچین میں صفائی کے بہترین انتظامات نظر آئے ٹی ایم او شیراز اسلم نے دولتالہ میں حیدر شفاخانہ ،پبلک میڈیکل سٹور ، مدینہ میڈیکل سٹور ،بابر حفیظ دواخانہ ،راجپوت پنسار سمیت متعدد میڈیکل سٹور چیک کیے جب کہ سبخان میڈیکل سٹور کر سیل کر دیا گیا، گندے سیبوں کا جوس فروخت کرنے پر دکان مالک کو جرمانہ اور ناجائز تجاوزات پر بھی جرمانے کیے گئے جب کہ دکانداروں ہدایات جاری کی گئیں کہ از خود ناجائز تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر انفورسمنٹ اینڈ اینکروچمنٹ آفیسر دولتالہ مرزا شعیب ناصر اور مقامی انتظامیہ کا عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ موجود رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*