بریکنگ نیوز

سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں علم بغاوت بلند کر دیا ہے

Ch Muahhamd Riaz (PMLN)
گوجرخان(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں نے سابق وزیر چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں علم بغاوت بلند کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ مشرف اور ق لیگ کے حامیوں کو ہر گز سپورٹ نہیں کر سکتے۔ چوہدری محمد ریاض، مسلم لیگ ن گو جر خان کے سر پرست اعلی خواجہ محمد جہانگیر، سابق وائس چئیرمین راجہ محمد ادریس اور بدر منیر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گو جر خان میں ٹکٹ ایسے لو گوں کے ذریعے تقسیم ہو رہے ہیں جنکا مسلم لیگ کے ساتھ دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی اکثریت مشرف کی باقیات اور ق لیگ کے لو گوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نے نظریاتی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کا بیڑا اٹھا لیا ہے اور ایسے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ جنہوں نے ڈکٹیٹر شپ کے دور میں قید و بند کی صعو بتیں برداشت کیں اور مالی نقصان اٹھا یا۔ ن لیگ کے ان راہنماؤں نے کہا کہ اگر ٹکٹوں کی اسی طرح بندر بانٹ جاری رہی تو اسکا بھر پور فائدہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ملے گا۔ چوہدری ریاض اور خواجہ جہانگیر نے اعلان کیا کہ جلد ہی ن لیگ کے نظریاتی کارکنوں کا کنونشن بلا یا جائے گا جس میں آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*