بریکنگ نیوز

تاجر رہنما کی گرفتاری کیخلاف شہری تنظیمیں سڑکوں پر آ گئیں،مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی

Relyدولتالہ(نمائندہ راول نیوز ) تاجر رہنما کی گرفتاری کیخلاف شہری تنظیمیں سڑکوں پر آ گئیں،مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی،انچارج پولیس چوکی کے خلاف شدید نعرے بازی،مقدمہ فوری پر خارج کرنے اور تاجر رہنما کی رہائی کا مطالبہ،عدم توجہ پر اتوار کے روزہ دولتالہ میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کی کال دیدی گئی،واقعات کے مطابق تین روز قبل انچارج پولیس چوکی دولتالہ حسن رضا نے انجمن تحفظ تاجران دولتالہ کے صدر عبدالوحید راجہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد دولتالہ کی شہری تنظیموں اور تاجر برادری میں تشویش کی لہر میں اضافہ ہوتا چلا گیا،گزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران دولتالہ ،انجمن تحفظ تاجران دولتالہ،ٹرانسپورٹ یونین دولتالہ نے عبدالوحید راجہ کی گرفتاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جس کا آغاز نتھہ چوک سے کیا گیا ،شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر چوکی انچارج حسن رضا کے خلاف نعرے درج تھے ،ریلی کی قیادت سید نذیر حسین شاہ،چوہدری شمشاد کمبوہ اور چوہدری نوید احمد کر رہے تھے جبکہ دیگر تاجر رہنما چوہدری سعید احمد ،راجہ عقیل عباس،چوہدری عبدالغفور،حاجی راجہ لیاقت علی ،راجہ ناصر محمود،مرزا محمد اجمل سمیت شہری تنظیموں کے عہدیداران،تاجران اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک تھی ،ریلی کے شرکاء مین بازار سے ہوتے ہوئے پولیس چوکی کے سامنے آکر جمع ہو کر پنجاب پولیس اور حسن رضا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر چوہدری شمشاد کمبوہ اور چوہدری سعید احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولتالہ پولیس نے تاجر رہنما عبدالوحید راجہ کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے جس کو فوری طور خارج کر کے تاجر رہنما کو رہا کیا جائے جبکہ حسن رضا کو تبدیل کر کے اہل اور ایماندار انچارج تعینات کیا جائے بعد ازاں ریلی واپس اپنے نقطعہ آغاز پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اور شرکاے پر امن طور پر منتشر ہو گئے،بعد ازاں مشاورتی اجلاس کے دوران شہری تنظیموں نے اعلان کیا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اتوار کے روز دولتالہ میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی اور مندرہ چکوال روڈ پر بھی دھرنا دیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*