بریکنگ نیوز

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کریں گی،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

P1M
دولتالہ(نمائندہ راول نیوز )سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ دور اقتدار میں عوامی خدمت کو مقدم رکھا اور خلوص دل سے لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے منصوبہ بندی کی ہے ،اپنے حلقہ عوام کے مسائل اور محرومیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں اور تحصیل گوجرخان میں اربوں روپے خرچ کر کے پسماندگی کو خوشحالی میں بدل دیا ہے، تحصیل بھر کے کونے کونے میں بجلی گیس کی فراہمی اور سڑکوں کے جال بنا دیئے،پاسپورٹ آفس ،نادار آفس ،مندرہ چکوال ،سوہاوہ چکوال شاہراؤں کی تعمیر نو سمیت لا تعداد ترقیاتی منصوبہ جات سے نہ صرف لوگوں کے مسائل میں واضح کمی آئی بلکہ خوشحالی میں بھی اضافہ ہوا ہے ،یہ باتیں انہوں نے یونین کونسل دیوی کے موضع داتا بھٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری غلام شبیر کے بھانجے چوہدری ثمارت علی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں،دعوت ولیمہ میں جنرل(ر) محمود،کرنل (ر) جواد،کرنل (ر) امجد،برگیڈئر (ر) تصور،برگیڈئر (ر) تیمور،SPمنصور،اسسٹنٹ کمشنر ایوب،DSPارشد،ایکسین محمد ارشد،ایکسین ملک نواز،ایکسین حماد،ایکسین تصور عباس،SDOصدیق الرحمن،SDOضیاء الرحمن،SDOفاروق سمیت راجہ جاوید اشرف،چوہدری ساجد محمود،چوہدری ظہیر کہوٹہ،سجادہ نشین عنایت شاہ جھلیاری،سجادہ نشین طاہر شاہ نارگ،سید اقرار شاہ بھنگالی،چوہدری زاہد ،چوہدری سعادت راماں اور دیگر بھی موجود تھے سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا حقیقت کا ادراک ہو چکا ہے اور آئندہ عوام نا اہل لوگوں کو سختی سے مسترد کر دیں گے اور حقیقی عوامی نمائندے ہی عوام کا انتخاب ہوں گے ،ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور مقابلہ کریں گی اور مخالفین کو شکست دے گی ،عوام بلدیاتی انتخابات میں اہل لوگوں کو سامنے لیکر آئیں تاکہ مسائل کا حقیقی معنوں میں حل نکل سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*