بریکنگ نیوز

ن لیگ ضمنی الیکشن میں ناکامی دیکھ کر الیکشن سے راہ فرار حاصل کر رہی ہے:چوہدری ساجد محمود

CH SAJID PTI
دولتالہ(نامہ نگار)ن لیگ ضمنی الیکشن میں ناکامی دیکھ کر الیکشن سے راہ فرار حاصل کر رہی ہے لودھراں میں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو بڑی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ن لیگ ایسے حربوں سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ ن لیگ کس قدر ملک و قوم سے مخلص ہے اڑھائی سالوں میں ن لیگ کی کارکردگی صفر ہے توانائی کے شعبے میں بہتری لانے کے لے قومی الیکشن سے قبل بلند وبانگ دعوے کرنے والے اڑھائی سالوں میں کچھ نہیں کر سکا نیپرا رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ بجلی کی شعبے میں حکومتی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث بجلی گھربجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود عوا م کو گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا ؑ عذاب برداشت کرتے رہے عوام کو تگنی کا ناچ نچانے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی4چوہدری ساجد محمود نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومتی نمائندوں کی جانب سے پری پول رگنگ کے باجود شکست ن لیگ کامقدر بنے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*