بریکنگ نیوز

پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ہارون کمال ہاشمی

0
کلرسیداں (پرویز وکی سے)تفصیلات کے مطابق امیدوار ایم پی اے PP5اور تحصیل کلرسیداں تحریک انصاف کے صدرہارون کمال ہاشمی اور وقاص حیدرشاہ نے گزشہ روز پبلک سیکرٹریٹ آفس کلرسیداں میں صحا فیوں سے گفتگوکے دوران کہا کہ تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور پی پی 2اور تحصیل کلرسیداں کی تمام یونین کونسلز میں پینلز دئیے جائیں گےْ جبکہ میونسپل کمیٹی کلرسیداں کی تما م وارڈز میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سید وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ کی شمولیت سے تحریک انصاف مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ وقاص حیدر شاہ تحصیل کلرسیداں نامی گرامی شخصیت ہیں ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔ہارون ہاشمی نے کہاکہ سید سیماب حیدر شاہ کی شمولیت سے آج شمالی پنجاب کے صدر ایم این اے سرور خان نے آنا تھا لیکن مصروفیات کی وجہ سے آج نہیں آ سکے اور بہت جلد سید وقاص حیدر شاہ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو بولایا جائے گا۔اس موقع پر سید وقاص حیدر شاہ نے کہا کہ میری خواہش کہ میری موجودگی میں تحریک انصاف کا گراف بلند ہواور تحریک انصاف کے قیادت اور ورکروں کو میری طرف سے قانونی رہنمائی مفت ہو گی انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کی تمام وارڈ میں تحریک انصاف اپنے نمائندے دے گی اور وہ واضع اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہا کہ میں آج اپنا اور اپنے فیملی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس موقع پر تحصیل کلرسیداں کی تحریک انصاف کی اعلی قیادت راجہ آفتاب،محسن سھیٹی،راجہ بابر ،اسد محمود مغل اور قمر مہناس بھی موجود تھے ۔آخر پر رہنما پی ٹی آئی ہارون کمال ہاشمی نے سید وقاص حیدر ،راجہ بابراور اسد محمود مغل کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*