بریکنگ نیوز

محرم الحرام کا احترام تمام مکاتب فکر پر لازم و ملزوم ہے، ڈی ایس پی گو جر خان

Mandra Pic 02-10-152
مندرہ (ساجد نقوی)محرم الحرام کی آمد آمد ہے جسکا احترام تمام مکاتب فکر پر لازم و ملزوم ہے جسطرح ہماری بہادر مسلح افوا ج پاکستان نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک میں امن امان قائم کرنے کی بھر پور کاوش کی الحمدو للہ آج ہم دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود ہمیں احتیاط کی بھی ضرورت ہیں کہیں کوئی شر پسند اپنے مقاصد میں وقتی طور پر کامیاب نہ ہوں محرم الحرام ہو یا صفر یا میلاد جسطرح آپ لوگوں نے پہلے شانہ بشانہ چل کرتمام پروگرام میں شرکت کی آئندہ بھی مجالس و جلوس کے پرگرام میں اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شر پسندوں کے ارادوں کو ایک بار پھر ناکام بنا سکیں ا ن خیالات کا اظہار ڈی ایس پی گو جر خان مرزا زمان بیگ اور ایس ایچ او تھانہ مندرہ الطاف گوہر نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ڈی ایس پی سید نذر شاہ، چیرمین راجہ ذوالفقار ، الحاج شیخ عبدا لطیف ،شیخ بدر منیر ،شاہد رمضان مرزا ،ماسٹر حق نواز ،چوہدری اورنگزیب ،مصطفی قریشی ،چوہدری صابر ،گل خان کے علاوہ شرکاء امن و مصالحتی کمیٹی کے ممبران ،صحافی برادری و معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*