بریکنگ نیوز

چک عمرا میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہونے کے بعد حلقہ کو اوپن کردیا گیا

213D6125-EEDF-4650-B99F-25B817FD360B_w800_h450
ڈھڈیال(بیورورپورٹ)یونین کونسل چک عمرا میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہونے کے بعد حلقہ کو اوپن کردیا گیا۔ طویل مذاکرات بے سود رہے ، فریقین کے سخت موقف کے سامنے ضلعی قائدین بھی بے بس ہوگئے۔ جمعرات کے روز حلقہ کے ٹکٹ کے فیصلہ کیلئے ایم پی اے ہاؤس میں ملک نعیم اصغر، ملک اظہر اور چوہدری حیدرسلطان کی موجودگی میں چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر اور چوہدری غلام مرتضیٰ مونا سے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ ہوا لیکن طویل بحث ومباحثے کے باوجود کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکا جس کے بعد اس حلقہ کو اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے دونوں امیدواروں نے بخوشی قبول کرلیا۔ اب اس حلقہ میں مسلم لیگ ن سے وابستہ دو پینل چوہدری ظفر الاسلام فرید کسراور چوہدری غلام مرتضیٰ مونااورسردار گروپ پینل چوہدری شیراز ہڈالہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*