بریکنگ نیوز

ٹی ایم اے گوجر خان کی نا اہلی گوجر خان شہر مسائلستان بن گیا

aaaگوجر خان (سروے رپورٹ )ٹی ایم اے گوجر خان کے آرام طلب افسران کی نا اہلی کے باعث گوجر خان شہر مسائلستان بن گیا صفائی کی ابتر صورتحال جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے سٹریٹ لائٹ کئی سالوں سے خراب رات کو گلی محلوں میں اندھیرے کا راج شہر میں گندے اور بدبودار پانی کی سپلائی سے شہری بیماریوں میں مبتلا تجاوزات مافیا نے پورے شہر کو لپٹ میں لے کر پیدل چلنے والوں کے لیے راستے بند کر دئیے گے ٹی ایم او گوجر خان سمیت تمام افسران نے مسائل سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ارکان اسمبلی کی طرف سے بنائی گئی نام نہاد کمیٹیاں بھی فوٹو سیشن اور اخباری بیان بازی تک محدود عملی کارکردگی ان کی بھی مایوس کن شہری مسائل کے حل کے لیے کس سے التجا کریں کون مسائل کے گرداب سے نکالے گا تٖفصیلات کے مطابق گوجر خان شہر کی آبادی ٹی ایم اے کی نا اہلی کے باعث مکمل طور پر مسائل کے دلدل میں دھنس چکی ہے صفائی کا نظام غیر ملکی کمپنی کے حوالے ہونے سے صورتحال انتہائی ابتر ہو گی گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے نالوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر پھیلا ہوا ہے گندگی اور غلاظت سے ان میں بدبو اور تعفن بیماریوں کا باعث بن رہا ہے خاکروب کئی کئی روز محلوں میں رخ ہی نہیں کرتے جس کے باعث آبادی مکین سمیت اذیت میں مبتلا ہیں سٹریٹ لائٹ کا نظام کئی سالوں سے خراب ہونے کے باعث رات کو تاریکی کے بادل چھائے رہے ہیں راہگیروں کو بالخصوص ضیعف العمر لوگوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے عرصہ دراز سے شہرمیں گندااور بدبودار پانی سپلائی ہونے سے لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث خریداری کے لیے آنے والوں بالخصوص خواتین کو سخت دشواری کا سامنا ہے ان تمام پر ٹی ایم اے نے بوجہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہری حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گوجر خان ناذیہ پروین سدھن سے مطالبہ کیا ہے وہ شہری مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دیں اور مسائل سے غفلت برتنے والے افسران کوفوری طور پر تحصیل بدر کریں ٹی ایم اے گوجر خان کے ملازمین کو وقت کا پابند بنایا جائے جو اوقات مقررہ پر آفس پہنچ کر عوامی مسائل کی طرف توجہ دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*