بریکنگ نیوز

بیول ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ

Bewal Transport
بیول( نمائندہ راول نیوز)بیول ٹریفک وارڈن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ،سکول چھٹی ٹائم ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا بیول کے عوامی و سماجی حلقوں کا بیول شہر میں ٹریفک وارڈن تعینات کرنے کا مطالبہ بیول شہر میں کچھ عرصہ قبل ایک ٹریفک وارڈن تعینات کیا گیا جس کے بعد ٹریفک مسائل میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن اُس کے بعد ٹریفک وارڈن غائب ہے جس کی وجہ سے ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے خاص طو ر پر سکول چھٹی ٹائم گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگا جاتی ہیں اور ٹریفک جام ہوجاتی ہے عوام نے ایم پی اے افتخاراحمدوارثی اور ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے اپیل کی ہے کہ بیول شہر میں دوبارہ ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*