بریکنگ نیوز

بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع

load-sheding
بیول( نمائندہ راول نیوز)بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع،تاجر برادری سراپا احتجاج ۔بیول اور گردونواح علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے دن بھر گھنٹوں بجلی کی بندش کے باعث تاجر برادری سراپا احتجاج ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار ٹھپ ہورہے ہیں اور تاجر دن بھر ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہتے ہیں لیکن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں روز بروز مسلسل اضافہ ہورہا ہے تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو بھرپورا حتجاج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*