بریکنگ نیوز

بھیں کا ایجنٹ شہزاد قصبہ ڈورے کی دوخواتین سمیت چار افراد کے ساتھ بھی ہاتھ کرلیا

police opration
ڈھڈیال (بیورو رپورٹ) عمرہ زائرین کو ذلیل وخوار کرنے والا بھیں کا ایجنٹ شہزاد قصبہ ڈورے کی دوخواتین سمیت چار افراد کے ساتھ بھی ہاتھ کرلیا۔ متعدد وعدوں کے باوجود ابھی تک رقم کی ادائیگی میں ٹال مٹول کررہا ہے۔ قصبہ کے چار افراد کے ایک گروپ نے رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے مذکورہ ایجنٹ کو پانچ لاکھ 42ہزارکی ادائیگی کی ۔ ایجنٹ نے ویزہ ختم ہونے کے آخری روزانہیں ٹکٹ دئیے لیکن ا ن کو ائر پورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا گیا ۔ اب وہ رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف حیلوں بہانوں کا سہارا لے رہا ہے۔ چند ہفتے قبل امیدوار چیئرمین سردار گروپ یوسی بھیں چوہدری غضنفر علی خان نے ضمانت دی تھی کہ وہ31اگست کو رقم کی ادائیگی کر ے گا لیکن ابھی ایجنٹ اور ضمانتی کی جانب سے متاثرہ افراد سے کو ئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*