بریکنگ نیوز

پادشاہان میں سردار گروپ نے اپنے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردیا

election
ڈھڈیال( بیورو رپورٹ)یونین کونسل پادشاہان میں سردار گروپ نے اپنے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میں ایک اجتماع گزشتہ روز موہڑہ الہو میں منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ہیڈ ماسٹر چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس کے دورا قتدار میں موہڑہ الہو میں بے پناہ ترقیاتی کام ہو ئے لیکن اس کے بعد اس قصبہ کو نظر انداز کیا گیا اور یہاں گزشتہ کچھ سالوں سے کسی منصوبے پر کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ سردار غلام عباس کے نامزد کردہ ا میدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ یونین کونسل پادشاہان میں سردار گروپ کی جانب سے سابق ناظم چوہدری سرفراز خان چیئرمین اور چوہدری محمد عارف موہڑہ الہو وائس چیئرمین کے امیدوار ہوں گے۔سابق ناظم اورامیدوارچیئرمین چوہدری سرفراز خان نے بھرپور حمایت پر اہلیان موہڑہ الہو کا شکریہ ادا کیا ور کہا کہ اگر وہ منتخب ہو ئے تو وہ قصبہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ اجتماع سے چوہدری محمد حنیف نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع میں قصبہ کی سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*