بریکنگ نیوز

نظریاتی کارکنوں کونظر انداز کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں،شیخ بد منیر

Mandra Pic 31-08-15
مندرہ ( ساجد نقوی )بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں کونظر انداز کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور تحصیل بھر میں مسلم لیگ ق کے جھنڈے تلے پرورش پانے والے اب مسلم لیگ ن کی صفوں میں گھس کر حق داروں کی حق تلفی کر رہے ہیں مخلص و دیرینہ کارکنوں کو نظر انداز کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے 1988ء سے باقاعدہ مسلم لیگ ن کا رکن ہوں اور 2001ء سے بطور سینئر نائب صدر تحصیل گو جر خان فرائض سر انجام دے رہا ہوں 2002ء میں جب مسلم لیگ ن پر برا وقت آیا اسوقت بھی نہ صرف پارٹی پرچم کو بلند رکھا بلکہ مشرف دور میں 3 بارجیلیں کاٹیں قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اب تک پارٹی سے وفاداری نبھاتے ہوئے ثابت قدم ہوں مگر مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے صدر راجہ حمید ایڈوکیٹ کا نظریاتی کارکنوں سے ناروا سلوک سمجھ سے بالا تر ہے اعلیٰ قیادت نوٹس لے اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ ورکر اور نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں تحصیل گو جر خان میں میرٹ سے ہٹ کر انہیں ٹکٹ دیے جا رہے ہیں جو کبھی مشرف لیگ میں تھے حتٰی کے ہر دور اقتدار میں فرنٹ مین رہنے والوں نے تحصیل گو جر خان میں پارٹی کو ہائی جیک کر رکھا ہے جس سے نظریاتی کارکن پریشان ہیں میں نے بھی عزیز اقارب اور مسائل میں گرے لوگوں کی خواہش پر یونین کونسل مندرہ سے بطور چیرمین پارٹی ٹکٹ درخواست دی مگر تحصیل صدر راجہ حمید ایڈوکیٹ فون تک سننا گوارہ نہیں کر رہے بلکہ ٹکتوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں کوئی بھی لیڈر اکیلا کچھ بھی نہیں کارکن ہی ملکر لیڈر بناتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل گو جر خان کے سینئر نائب صدر و امیدوار برائے چیرمین یوسی مندرہ شیخ بد منیر نے راول پریس کلب مندرہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بزرگ مسلم لیگی راہنما شیخ عبدالطیف،راجہ ضیاء ،خورشیداحمد بھی انکے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*