بریکنگ نیوز

بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے ، راجہ جاوید اشرف

pp

گوجرخان (سٹی رپورٹر)بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم کیلئے خود ڈور ٹو ڈور جائیں گے پیپلزپارٹی کی پانچ سالہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے نوجوانوں کو نوکریاں دلائیں مہنگائی کو کنٹرول کیا توانائی بحران پر قابو رکھا ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہوا آج جو لوگ جھوٹ فریب مکاری کی سیاست کر رہے ہیں پہلے یہ بتائیں کہ کسی ایک ترقیاتی کام کا ڈائریکٹو یا ثبوت ان کے پاس ہے تمام فنڈز سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے دیئے ہوئے ہیں آج دوسروں کے منصوبوں پر کس منہ سے تختیاں لگا رہے ہیں ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف نے یونین کونسل گلیانہ اور موہڑہ نوری کے دوروں کے بعد پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پانچ سالہ دور حکومت سنہری اور یادگار دور تھا عوام کو تمام سہولیات میسر تھیں آج جو حالات ہیں اس سے ہر شخص بیزار ہے راجہ جاوید اشرف نے ترقیاتی منصوبوں پر تختیاں لگانے والوں کو دوبارہ چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کام تحصیل گوجرخان میں ہو رہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے تمام محکموں کو اپنے دور اقتدار میں ادائیگی کر دی تھی یہ تمام ان کے منصوبے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*