بریکنگ نیوز

انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے،چوہدری محمد عظیم

ch-azeem-piccگو جر خان(نمائندہ راول نیوز) پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر اور سابق تحصیل ناظم چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122کے بارے میں عدالتی فیصلے سے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو گئی ہے۔ اور اب وزیر مشیر بے مقصد لکیریں پیٹ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ جو عمران خان کا موقف درست ہونے کی خوشی میں جشن منانے کے لیے جمع ہوا تھا۔ اس موقع پر کارکنوں نے زبر دست بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کی۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ اس فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ دو حلقوں کے تھیلے کھلے اور دونوں میں دھاندلی ثابت ہوئی اور اور دو نوں انتخا بات کالعدم ہوئے۔ اگر پورے پاکستان کے بھی تھیلے کھلیں تو یہی فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اخلا قیات کا تقاضا ہے کہ سعد رفیق اور سپیکر قومی اسمبلی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوتے۔ اب ایاز صادق کے اپنے عہدے پر براجمان رہنے سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا کہ ایک عدالت سے قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل قرار دیا گیا ایک شخص قومی اسمبلی کے سپیکر جیسے اہم عہدے پر برا جمان ہے۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ اب ثابت ہو گیا ہے مسلم لیگ ن سیاسی اخلاقیات سے نا بلد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے آ نے سے عمران خان کا موقف درست ثابت ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*