بریکنگ نیوز

گوجرخان بلدیاتی انتخابات، جاوید اخلاص،افتخار وارثی گروپ واضع طو ر پر نظر آنے لگے

RAJA-JAVED-IKHLAS22-287x300گوجرخان(نمائنہ راول نیوز) گو جر خان آمدہ بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ کے امید وار دودوواڈوں میں کھڑے ہو گئے ن بمقابلہ ن مسلم لیگ کی مقامی قیادت میں اختلافات کے باعث اثرات بلدیاتی انتخابات میں بھی اثر انداز ہوں گے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو فائدہ دوسری جماعتوں کو ہو گا آمدہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گوجرخان میں حکمران جماعت کے امید واروں میں دلچسب صورتحال پیدا ہوئی ہے بعض وارڈوں میں دو دو لیگی امیدار میدان میں کود پڑے جس سے مسلم لیگ واضع طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ن لیگ کی مقامی قیادت کے اختلافات کے قلے تو زبان زد عام تھے اب بلدیاتی انتخابات میں جاوید اخلاص اور افتخار وارثی گروپ واضع طو ر پر نظر آنے لگے ہیں مسلم لیگ کی طرف سے باقائدہ طور پر امیدوار ابھی کلئیر نہیں ہوئے لیکن خطرے لیگی امید وارں نے پوزیشن سنبھال لی اس سے نظر آتا ہے کہ اگرصورت حال کو کنٹرول نہ کیا گیا تو امیدوار آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کریں گے۔جس کا فائدہ دوسری جماعتیں حا صل کریں گیں دوسری طرف مسلم لیگ کا نظریاتی مخلص کارکن اس لحا ظ سے بھی مایوس کن صورتحال میں مبتلا ہیں کہ جس شخصیت کو راجہ جاوید اخلاص کی طرف سے شہر کی چئیر مین شپ کا سگنل دیا گیا اُس کی مسلم لیگ کے لئے کیا خدمات ہیں اور وہ خود آئے روز اپنے کاروباری مقاصد کے لئے پارٹیاں بدلنہ معمول بنا رکھا ہے ایسے شخص کو چئیر مین لانا سمجھ سے بالا تر ہے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے اگر بر وقت حکمت عملی اختیار نہ کی تو بلدیاتی امیدواروں کے ساتھ ساتھ شہر کی چئیر میں شپ سے بھی جاتے نظر آئیں گے مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنوں نے اعلیٰ قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لے کر مسلم لیگ گو جرخان کی تباہی کا باعث بننے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*