بریکنگ نیوز

شجاع خانزادہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ، راجہ شوکت عزیز بھٹی

Shaukat-Aziz-Bhatti-220
گوجرخان(نمائنہ راول نیوز) صوبائی وزیر داخلہ کرنل شجاع خانزادہ کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا جان کا نذرانہ پیش کر کے وطن کی مٹی سے وفا نبھائی ایسی شخصیات ملک و ملت کا قیمتی سرمایہ اور وقار ہوتے ہیں باہمت با جرأت اور با کردار صوبائی وزیر داخلہ کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے لندن سے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ شجاع خانزادہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائیگا انہوں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ لائق نہیں ہیں ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سانحہ اٹک ایک بزدلانہ کاروائی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے شوکت عزیز بھٹی نے شجاع خانزادہ کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شجاع خانزادہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*