بریکنگ نیوز

ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے،محمد شاہد صراف

20150814072431
گو جر خان(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ نے پاکستان بنا یا اور اور اسے ہر آڑے وقت میں دشمنوں سے بچایا۔ اب نواز شریف اسے اصل پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یوم آ زادی کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ مہمان خصوصی مسلم ن کے راہنما محمد شاہد صراف تھے۔ اس موقع پر سید ندیم عباس بخاری،شہادت حسین بٹ،حاجی ملک محبوب حسین،محمد خالد شیشے والے، سیٹھی ارشد،شیخ احتشام،محمد شاہد قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، شاہد صراف نے کہا کہ ملک پر جب بھی مشکل وقت آ یا مسلم لیگ نے سہارا دیا۔یہی وہ نظریاتی جماعت ہے جو ملک دشمنوں کے خلاف سینہ سپر رہی۔ انہوں نے کہا کہ کہ ملک دشمن کھل کر سامنے آ تے تو کوئی بات بھی تھی۔ مگر انہوں نے ہمیشہ اپنا بن کر ڈسا۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اور مسلم لیگ بر سر اقتدار آئی تو انکے خلاف سازشوں کا ایک طوفان کھڑا ہو گیا۔اور انکو غیر قا نونی طریقے سے اقتدار سے الگ کرنے کا حربہ استعمال کیا گیا۔ شاہد صراف نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کی حمایت حاصل ہے اور ملک کے سترہ کروڑ عوام انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان انکے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آ ج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ملکی تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے گو جر خان کے عوام کی درست انداز میں حق نمائندگی ادا کرنے اور انکے مسائل حل کرانے پر ایم این اے راجہ جا وید اخلاص کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ دیگر مقررین نے بھی کہا کہ جسطرح ملکی افواج نے ملک کے لیے بقا کی جنگ لڑی ہے اسی طرح مسلم لیگی بھی ملک کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*