بریکنگ نیوز

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن گوجرخان میں چودہ اگست کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب

گوجرخان(  ظہیرخواجہ11846678_865952800163316_2469760971329055988_n)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن گوجرخان میں چودہ اگست کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب ،منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سمیت مقامی سطح پر حکومتی سرکاری اداروں کے ذمہ داران کی تقریب میں عدم دلچسپی کے باعث غیر حاضری،ٹی ایم او شیراز اسلم نے قومی پرچم کو فضا میں بلند کیا، تفصیلات کے مطابق ہمیشہ کی طرح چودہ اگست کے دن پرچم کشائی کی مرکزی تقریب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن گوجرخان میں ہوئی ،تقریب میں سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی ،ٹی ایم او شیراز اسلم نے قومی پرچم کو فضا میں بلند کیااور پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا کی ،جبکہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی عدم شرکت اور مقامی سطح پر سرکاری اداروں کے ذمہ دار افسران اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ، ڈی ایس پی ،تحصیل کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز،تحصیلدار،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان و دیگر اداروں کے افسران کی اس مرکزی تقریب پرچم کشائی میں نہ آنے پر عوامی و سماجی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ، ان حلقوں نے کہا کہ آج ہم پر وہ لوگ حکمران بن گئے ہیں اور اُنکی خواہشات پرایسے افسران مقرر کئے جا چکے ہیں جنہیں ایسی قومی تقریبات سے تو کوئی دلچسپی نہیں،اگر کسی سڑک یا گلی کی افتتاحی تقریب میں ان کے نام کی تختی لگا اُن سے افتتاح کروایا جائے تو ایسے لوگوں کی حاضری یقینی ہو جاتی ہے ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*