بریکنگ نیوز

بیول اور گردونواح میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی

imagesبیول( نامہ نگار)بیول اور گردونواح میں جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی اس سلسلے میں مسلم لیگ ن نے یونین کونسل بیول میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام سیکرٹری یونین کونسل محمدفاروق نے کیا اس کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بیول شہر میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم پی اے افتخاراحمدوارثی ،چوہدری فیاض اختر،صدر مسلم لیگ ن یو سی بیول چوہدری مزمل ،مرزا محمدمنیر،اظہر بھٹی،صوبیدار محمدریاض،چوہدری صفدر،چوہدری ظفر نے کی ریلی بیول شہر سے ہوتی ہوئی چوہدری فیاض اختر کی رہائش گاہ پرا ختتام پذیر ہوئی اور ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر ایم پی اے افتخاراحمدوارثی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کے بعد تقریب سے چوہدری فیاض اختر نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*