بریکنگ نیوز

قصبہ میں مفاہمت کی سیاست چاہتے ہیں،سید ابرار حسین شاہ

election
ڈھڈیال( بیورو رپورٹ)سابق ناظم یونین کونسل ڈھڈیال میجر(ر) سید ابرار حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہ قصبہ میں مفاہمت کی سیاست چاہتے ہیں۔ اگر سیاسی گروپوں کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہ ہوسکا تو وہ پھر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سادات پلازہ ڈھڈیال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ قصبہ کی تعمیر وترقی اور اسے مثالی بنانے کیلئے ہمیں اپنی انا پرستی اور اختلافات ختم کرناہوں گے۔میری اولین ترجیح ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کر افہام وتفہیم سے آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے لائحہ عمل تیارکریں۔ انہوں نے کہا کہ قصبہ کی تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو مقامی سیاسی گروپوں سے مذاکرات کرے گی تاکہ ایک متفقہ پینل کی تشکیل ممکن بنائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر سمجھوتہ نہ ہوا تو وہ مناسب وقت پر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد میں پیپلزپارٹی کو خیرآبادکہہ دیا۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ میر اکبھی کوئی تعلق نہیں رہا اوراب میں ذہنی طورپر تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گاؤں کی سطح پر میری کوئی سیاسی پارٹی نہیں۔ہماراایک گروپ ہے جس میں سب پارٹیاں اوربرادریاں شامل ہیں۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنما سابق ناظم حاجی رانا بشیر سراج، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود،سابق نامزد چیئرمین حاجی غلام رضا جعفری، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری اظہر علی، چوہدری گلزارنمبردار، سید شہباز شاہ، چوہدری اعجازحسین سانگ کلاں،چوہدری طارق فم کسر، تحریک انصاف کے سید اسد شاہ، عدیل احمد، ملک نصرت، چوہدری ارشد گڈواور پیپلزپارٹی کے سلیم رضا خانزادہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*