بریکنگ نیوز

یونین کونسل ہر چار ڈھاب میں مسلم لیگ ن نے اپنی رابطہ مہم شروع کردی

election
ڈھڈیال( بیورو رپورٹ)یونین کونسل ہر چار ڈھاب میں مسلم لیگ ن نے اپنی رابطہ مہم شروع کردی۔ چوہدری محمد ضمیر کو چیئرمین نامزد کرنے کے بعد چک نورنگ سے وائس چیئرمین کی نامزدگی کردی گئی۔ اس سلسلہ میں ایک اہم اجتماع چک نورنگ میں چوہدری شکیل منہاس کی رہائش گاہ پر منعقدہوا جس میں مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری حیدر سلطان، نامزد چیئرمین چوہدری محمد ضمیر، چوہدری صادق ایڈووکیٹ ،چوہدری شیراز اور چوہدری فاروق نمبر دار سمیت قصبہ کی اہم برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری حیدر سلطان نے یوسی ہرچار ڈھاب سے وائس چیئرمین کیلئے چوہدری شکیل منہاس کی نامزدگی کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے دن رات ایک کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دستیاب وسائل سے علاقہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہروقت کوشاں ہیں اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کیاجائے گا۔ اس سے قبل امیدوار برائے چیئرمین چوہدری محمدضمیر ، چوہدری شیراز امین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں چوہدری ساجد حسین منہاس ، چوہدری رب نواز، چوہدری محمد خان، قاضی محمد لطیف نے اپنی برادریوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اجتماع میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کیلئے چک نورنگ ویلفیئر کمیٹی کے صدر چوہدری شیراز امین ، چوہدری ذوالفقار اور محمد علی شان کے مثبت کردار کو سراہا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*