بریکنگ نیوز

موبائل فون کمپنیوں کا سادہ لوح افراد کو بیوقوف بناکرلوٹ مار کاسلسلہ جاری

93F93158-0F1E-4EF0-86C8-AB7F4A3C2FFC_w640_r1_sبیول(نامہ نگار)موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سم تصدیق کے باوجود انعامی رقوم کے لالچ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیوقوف بناکرلوٹ مار کاسلسلہ جاری ، متعدد افراد لٹ چکے مگر ارباب بست و کشاد کی توجہ نہ ہونے سے سلسلہ ہنوز تسلسل سے جاری،جبکہ کمپنیوں کی ناقص سروس سے بھی انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل رہنے لگا، عوامی و سماجی حلقوں کا نوٹس کامطالبہ۔ سموں کی باقاعدہ تصدیق کے باوجود موبائل فون کی کالز کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیوقوف بناکر رقم ہتھیانے کا دھندہ تسلسل سے جاری ہے موبائل فونز اور لینڈ لائن نمبرز پر کالز اور ایس ایم ایس بھیجے جاتے ہیں انعامی رقم اور بعض اوقات بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انعامی رقم کا لالچ دیکر ہزاروں روپے تک کی رقم ہتھیا لی جاتی ہے متعدد مرتبہ توجہ دلانے کے باوجود نوٹس نہ لیاجاسکا اور کسی قسم کی کاروائی نہ ہوسکی اسکے ساتھ ساتھ موبائل فون کمپنیوں کی سروس بھی انتہائی ناقص ہوچکی ہے بجلی بند ہوتے ہی زیادہ تر کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہوجاتی ہے جبکہ کال اور ایس ایم ایس سروس بھی متاثر رہتی ہے عوام وسماجی حلقوں نے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*